ابنا: اطلاعات کے مطابق شام کے نائب وزیر صحت درعا شہر میں جب وزارت صحت کی عمارت سے باہر نکلے تو باغیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔دوسری جانب شامی فوج نے حلب شہر میں دہشت گردوں کے خلاف اپنے آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے مزید کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ شامی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب شہر میں سائنس کالج میں مورچہ بند دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اور کالج کو ان کے وجود سے پاک کر دیا۔واضح رہے کہ شام میں امریکہ ترکی سعودی عرب اور قطر کے حمایت یافتہ دہشت گرد بشار اسد حکومت کے خلاف سرگرم عمل ہیں لیکن شامی فوج کی جانب سے ان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے ان کو سخت جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
.......
/169